حیدرآباد۔10اکتوبر (اعتماد نیوز) سی پی ایم (کیرلا ) نے سابق مرکزی وزیر
ششی تھرور کی فوت شدہ اہلیہ سنندا پشکر کی موقع پر جامچ تحقیقات کروانے
مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا۔ پچھلے دن سے انکی موت پر سنسنی اس وقت پھیل گئی
جب فارنسک رپورٹ میں یہ بتایا گیا
کہ انکی موت زہر پینے کی وجہ سے ہوئی
ہے۔ چنانچہ سی پی ایم کیرلا کے سکرٹری پنا رئی وجین نے مرکزی حکومت پر زور
دیا کہ عوام کے سامنے حقائق کو پیش کرنا ہوگا۔ خیال رہے کہ جاریہ سال
جنوری 17کو دہلی کے ایک فاؤ اسٹار ہوٹل میں سنندا پشکر کی پر اسرار موت
ہوئی ہے۔